آزاد کشمیر: باغ کے قریب فوجی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید، 4 شدید زخمی


راولپنڈی: آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ہرنائی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالےسے بتایا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان:میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4جوان شہید

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی نے بھی شرکت کی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے باغ، آزاد کشمیر میں فوجی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ مادر وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اسرائیلی جارحیت، 44 فلسطینی شہید 16 بچے شامل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں