کراچی:10دن سے بندکورنگی کاز وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


 کراچی کی اہم شاہراہ کورنگی کاز وے کو 10 دن بعد  ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔کورنگی کاز وےسڑک 13 اگست سےٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سےجاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

کازوے  کو بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث زیر آب آنے پر بند کردیا گیا تھا۔کازوے  کراچی کے علاقے  کورنگی،  ڈیفنس، بلوچ کالونی اور شاہراہ فیصل کی رابطہ سڑک ہے۔

ندی بھر جانے کے باعث کورنگی کازوے  پر  ٹریفک کی آمدو رفت  ممکن نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں