کورونا کے باعث مزید 3 اموات رپوٹ، مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے کم


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید3 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 416 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید3 مریض انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 764 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 152 کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں