عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے باہر عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی رستہ اختیار کریں گے، فسطائیت کا مقابلہ بھی کریں، عمران نیازی کی بیل اسی جج صاحبہ کے پاس تھی، پھر ہائی کورٹ جایا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں یہ ہائی کورٹ کا معاملہ نہیں ہے، اسے سیشن کورٹ میں سنا جائے۔

جو اعلان کیے جارہے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، یہ وزیر اعلی نہیں وزیر اعلانات ہیں، پیچھے کام کوئی نہیں، ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، مقابلہ بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں