شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے کھاتے ایک اور ویڈیو جاری


شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے کھاتے ایک اور ویڈیو جاری کر دی گئی، نئی ویڈیو میں شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں رہنما تحریک انصاف شہباز گل کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا ہے، زیادہ نہ کھلائو، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہوں گے، اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیں، میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں، آپ زبردستی کررہے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں، میں شوگر کا مریض ہوں،جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھا لیا ہے جوس پی لیا ہے اور نہیں کھا سکتا، ویڈیو میں شہباز گل یہ بھی بتا رہے ہیں کہ میں لسی نہیں پی سکتا، پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرا دی، یہ درست نہیں ہے، یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیں، آپ ہراساں کرکے مجھے کھلا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں