شہباز گل پر تشدد، امریکی پروفیسر نوم چومسکی کا چیف جسٹس کو خط


رہنما تحریک انصاف شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، امریکی ماہرِ فلسفی، سماجی اور سیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام اوپن لیٹر لکھا گیا ہے۔

اس لیٹر کو اوور سیز پاکستانی ووٹرز نامی اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا ہے جسے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام میں شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی سمیت 60 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کے رہنماؤں، فنکاروں، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے بھی شہباز گِل پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک آرمی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو پولیس حراست میں شدید تشدد بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

شہباز گل عدالت میں بھی پیش ہوئے تو انہیں سانس کی دشواری کا سامنا تھا جس وجہ سے وہ سانس لینے کیلئے ماسک کا مطالبہ کرتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں سانس نہیں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں