پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ہوم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں ہوگا۔ تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔


انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی17 سال بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں میزبانی کرنے پر بہت خوشی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ میں شامل

انہوں نے کہاہے کہ یہ سیریز دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دلدادہ ناظرین کی توقعات کے عین مطابق دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم16 سال بعد کسی  ٹیسٹ میچ کی میزبانی  کرےگا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری مرتبہ 2006 میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا موقع ملا تھا۔


متعلقہ خبریں