عوام کا ری ایکشن دیکھ کر گرفتاری نہیں کی گئی ، عمران خان


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ ان کا منصوبہ مجھے رات 3،4بجے گرفتار کرنے کا تھا۔عوام کا ری ایکشن دیکھ کر گرفتاری نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا  ہے کہ شہباز گل پر تشدد ہوا میں نے کہا کارروائی کریں الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ کردیا۔ مرادسعید نے جس طریقے سے لوگوں کو مو بلائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہماری پارٹی اور اوپر چلی گئی ہے۔ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا فریق پریشر میں آ جاتا ہے۔اللہ نے تحریک انصاف کو موقع دیا ہے،اتنی مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔ ملک میں انقلاب آ رہا آپ سب اس کا حصہ ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آ زادی کی تحریک ہے۔9حلقوں کا الیکشن ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔ہم نے موقع ضائع نہیں کرنا ہے۔مجھے قوم میں وہ جذبہ نظر آرہا جو 26 سال کی سیاست میں نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں