حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ 5 روز سے اسپتال میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے، میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے صبح کوئی دوائی پلائی گئی، مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

کھاتے پیتے، شکوے شکایت، شہباز گل کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بیمار ہوں، ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ بھی آپ دیکھ لیں، آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ میں کوئی بہانے نہیں کر رہا ہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ پمز اسپتال میں مجھے کوئی ڈاکٹر سارا دن نہیں دیکھتا تھا، یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے، میری عینک چھین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا، ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ہے۔

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو، میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

شہباز گل پر تشدد، امریکی پروفیسر نوم چومسکی کا چیف جسٹس کو خط

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے واضح طور پر کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو وہ میرا نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں