عمران خان پکڑے گئے، جرم ثابت ہوگیا، فیصلہ آگیا، ان کی امانت و صداقت کا جنازہ نکل چکا، مریم اور نگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پکڑے گئے، جرم ثابت ہوگیا، فیصلہ آگیا، ان کی امانت و صداقت کا جنازہ نکل چکا، یہ جھوٹے بھی ہیں۔

عوام کا ری ایکشن دیکھ کر گرفتاری نہیں کی گئی ، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے، گزشتہ دنوں سے تماشہ چل رہا ہے، عمران خان سے کوئی حساب کی بات پوچھی جاتی ہے تو وہ جواب نہیں دیتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے چار سال میں ملکی معیشت کا دیوالیہ نکالا، ایک بیانیہ بنا لیا لیکن جب عدالت کی باری آئی تو کچھ نہیں جب کہ کے ایس بی بینک کے اکاؤنٹ سے پیسے نکل کر ذاتی اکاؤنٹس میں جاتے رہے ہیں۔

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو کمپنیز آف شور ہیں، ایڈریس زمان پارک کے ہیں، جب پوچھا گیا کہ آپ کی ہیں؟ تو کوئی جواب نہیں، الیکشن کمیشن میں 11 پٹیشنز کیں کہ میں جواب نہیں دوں گا، اپوزیشن نے سوال کیے تو کہا جواب نہیں دوں گا البتہ جھوٹے الزامات لگائے، جج کو کہہ رہے ہیں سن لیں تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہ کاری ہوئی ہے، سب کو سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم سیلاب متاثرین کے حوالے سے درپیش صورتحال کو بذات خود دیکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں