عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کو آئندہ کی حکمت علی سے آگاہ کیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اراکین کو مختلف ٹاسک بھی سونپ دیے ہیں۔

عوام کا ری ایکشن دیکھ کر گرفتاری نہیں کی گئی ، عمران خان

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام ضمنی انتخابات کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دی جانے والی ٹیموں کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جلسوں سے خطاب سے قبل مقامی سطح پر تمام پارٹی کارکنان کو متحرک کریں گی۔

عمران خان پکڑے گئے، جرم ثابت ہوگیا، فیصلہ آگیا، ان کی امانت و صداقت کا جنازہ نکل چکا، مریم اور نگزیب

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کی مہم میں پوری پارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی اور جس طرح پنجاب میں ضمنی انتخاب لڑا گیا ہے بالکل اسی کی طرز پر دیگر ضمنی انتخابات بھی لڑے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں