سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار550 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ46 ہزار150 روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار44 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار300 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں آج 2 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہو کر 216.65 روپےکا ہے۔


متعلقہ خبریں