اسلام آباد اور راولپنڈی میں روزآنہ دو سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی

آئیسکو

کل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک اڈیالہ جیل کی بجلی بند رہے گی وجہ بھی سامنے آگئی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں روزآنہ بجلی کی دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جو معمول بن گئی ہے۔

 بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ لود شیڈنگ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اس کے کوٹے سے کم بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو یومیہ 200 سے زائد میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ کے قریب، 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری

ہم نیوز نے اس ضمن میں جب ترجمان آئیسکو سے بات کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ بجلی کی یومیہ طلب دو ہزار 252 میگا واٹ ہے لیکن فراہم صرف دو ہزار 14 میگا واٹ کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں