آپ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کو یقین دہانی

آپ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کو یقین دہانی

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔

پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے دستے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کے مددگار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ یقین دہانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ٹیکنیکل کالج لاڑکانہ میں متاثرین سیلاب سے ملاقات کے دوران کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور جمیل سومرو سمیت دیگر پارٹی رہنما، اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے فلڈ کیمپس میں متاثرین سے بات چیت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام سے کہا کہ متاثرین سیلاب کو کھانے پینے کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

سیلاب متاثرین کی امداد: وزیراعظم کا آرمی چیف اور چیئرمین ایم ڈی ایم اے کو فون

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صورتحال پر بریفنگ دی اور ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کیمپس میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں سے صوبے بھر میں 20 اگست تک 13 لاکھ 56 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جب کہ 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ مکمل طور پر بے گھر ہو گئے ہیں۔

سیلاب و بارش متاثرین کیلئے 37 ارب روپے مختص: متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار ملیں گے، وزیراعظم

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے 20 اگست تک صوبے میں 37 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے اور بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 216 افراد جاں بحق جب کہ 700 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں