نوازشریف نتائج سے بے پرواہ ہوکر واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف نتائج سے بے پرواہ ہوکر واپس آرہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے جو عمران خان کو گرفتاری سے بچا رہاہے، ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، ریاست کو للکارنے والا کھلے عام پھر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، نوازشریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان توشہ خانہ ثابت ہونے پر نااہل کیوں نہیں ہورہے؟

سارا رونا شہباز گل کی زبان بندی کے لیے ہے، کہیں ڈوریں ہلانے والے کا نام نہ لے لے،جاوید لطیف

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیوں کا مداوا نہ کیا گیا تو قوم برداشت نہیں کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں