حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ


حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی کی کاوشوں سے آگاہ کیا جائے۔

سیلاب و بارش متاثرین کیلئے 37 ارب روپے مختص: متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار ملیں گے، وزیراعظم

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے نقد دیں گے۔

وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ سیلاب سے سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں جب کہ انفرا اسٹرکچر کو بھی بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی ریلوں اور بارشوں نے ملک میں تباہی مچائی ہے، صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، آج مزید طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، ہمارے فوجی افسران نے بھی خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں