ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

فائل فوٹو


ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث معطل انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیا۔

رات بھر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ  صارفین کو ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ  میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جمعہ کو بھی سات گھنٹے انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی ۔


متعلقہ خبریں