ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا


ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔

افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں