کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سے بھی کم ریکارڈ


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح  2 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 217 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں