پی ڈی ایم اے نےمون سون کے نئے سپیل سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

بارش

آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔

مون سون کے نئے سپیل سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں کارروائیاں

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطاق چھبیس اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

جس سے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے۔ کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں