ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، رٹ قائم کرنا پڑے گی، زرداری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھکمیاں دے رہا ہے،اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی۔

سا بق صدر آصف زرداری سے سندھ کے وزرا  نے ملاقات کی، اس موقع پران کا کہنا تھا  کہ ملک میں ایک شخص کا دن بہ دن اقتدار کا نشہ اس کو پاگل کر رہا ہے، وہ شخص ہر روز اداروں پر تنقید کررہاہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسر اور سپاہی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دی گئیں،یہ شخص ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ،عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے، چاروں صوبوں میں متاثرین سیلاب کی نگاہیں ہماری طرف ہیں۔


متعلقہ خبریں