حریت رہنما یاسین ملک کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد


بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔

عدالت نے یاسین ملک کو قانونی مدد کی پیشکش کی جسے یاسین ملک کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روزبعد بھوک ہڑتال ختم کردی

یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اگلی سماعت پر تحریری موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کی  یاسین ملک نے عدالت میں پیش ہونے دینے کا حق نہ دینے پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ حریت رہنما نے بھوک ہڑتال اس وقت ختم کی جب ان کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائے گئے۔


متعلقہ خبریں