الیکشن کمیشن کا حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے،سپریم کورٹ

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، مٹیاری اور جامشورو میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بدین اور سجاول میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبہ سندھ بے پناہ متاثر ہوا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے کئی علاقوں کو آفت زدہ بھی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں