آزاد روسی ریاستیں چینی خریدنا چاہتی ہیں، ہم برآمد کرنے کو تیار ہیں، ملک کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے، ذکا اشرف


لاہور: چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آزاد روسی ریاستیں ہماری چینی خریدنا چاہتی ہیں، ہم چینی برآمد کرنے کو تیار ہیں، پاکستان چینی کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز کے پاس اب بھی تین ملین ٹن چینی موجود ہے۔

چودھری ذکا اشرف نے کہا کہ پورے پاکستان میں چینی کی کل کھپت 6 ملین ٹن تک ہوتی ہے جب کہ اس مرتبہ ملک میں ریکارڈ 8 ملین ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، شوگر ملز نے 2 ملین ٹن فالتو چینی بنائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ حکومت نے چینی ضائع کی، ہمیں باہر سے منگوانا پڑی۔

حکومتی کارروائی پر شوگر ملز مالکان برہم: مطالبات نہ ماننے پر کرشنگ سے انکار

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گنے کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، گنے کی مناسب قیمت کے ساتھ چینی کی بھی مناسب قیمت ہونی چاہئے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ذکا اشرف نے کہا کہ  ہم 10 فیصد زیادہ چینی ایکسپورٹ کرنے کو تیار ہیں، شوگر انڈسٹری کے مسائل حل طلب ہیں جب کہ کسان چاہتا ہے کہ ہم اس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس، چالان جمع کرانے کے لیے3 ہفتے کی مہلت

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری ذکا اشرف نے اسی حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو باضابطہ طور پر خط لکھا تھا جس میں ان سے چینی کو برآمد کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔


متعلقہ خبریں