روک سکو تو روک لو: بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ روک سکو تو روک لو، بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں‘‘۔

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی ترجمان کے بھی فرائض سر انجام دے چکنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ چیلنج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں، مخالفین اس بار بھی شرمندہ رہے اور منہ کی کھانا پڑی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان سمیت دیگر افراد سے سات کروڑ روپے وصول کرنے کی ہدایات

واضح رہے کہ چند روز قبل انہیں دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا لیکن اب وہ بلیو پاسپورٹ پر ہی دبئی روانہ ہوئی ہیں۔

شہباز گل نے متنازعہ بیان سے متعلق فون پر بتایا،میں نے کہا ٹھیک ہے اتنا تو سب ہی کہتے ہیں، عمران خان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ بطور سابق ممبر قومی اسمبلی ان کا استحقاق تھا۔


متعلقہ خبریں