حکومت سندھ کابلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنےکیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں 308 اور اگست میں معمول سے 561 فیصد زائد بارش ہوئی، بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران 450 ارب روپے کانقصان ہوا۔

حکومت سندھ نے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 23 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کی ہے۔

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

صوبائی الیکشن کمشنر کو بھیجے جانے والے خط میں صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ کراچی اورحیدرآباد ریجن میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

حکومت سندھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے ڈی سیز، آئی جی ، صوبائی انتظامیہ اور دیگر نے انتظامات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے واضح طور پر صوبائی الیکشن کمشنر کو بھیجے جانے والے خط میں کہا ہے کہ انتخابی عمل میں ذمہ داریاں نبھانے والے تمام محکمے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں