عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران خان سے 7 کروڑ وصول کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ 20 اگست کو نکالی جانے والی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر زیر دفعات 188، 506، 341، 190 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعات 2 اور 3 کے تحت درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، مراد سعید، فیصل جاوید، راجہ خرم، فیصل واوڈا، علی نواز، شہزاد وسیم ، صداقت عباسی، شبلی فراز، فواد چوہدری، سیف نیازی، شہریار آفریدی، فیاض چوہان، فردوس نقوی، اسد قیصر، ظہیر کھوکھر اور غلام سرور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

خاتون جج کو دھمکی پر توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس، 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب

ہم نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سڑکیں و کاروبار بند ہو گئے جب کہ اس دوران نعرے بازی کی گئی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہوا۔


متعلقہ خبریں