سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں دو دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 32 اموات

ہم نیوز نے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارشوں کے پیش نظر کی گئی ہیں۔

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کےلیے 80 ارب روپے چاہئیں،وزیراعظم کی امداد کی اپیل

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبہ سندھ کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے، درجنوں افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں، بستیاں زیر آب ہیں اور اربوں روپے کی فصلیں و املاک پانی میں بہہ چکی ہیں، ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں