عمران خان دہشتگردی سے زیادہ خطرناک فتنہ ہے، تین کیسز میں فیصلے خلاف آگئے تو سیاست سے فارغ ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میرے لیے عمران خان ایک فتنہ ہے جو قوم کو تقسیم کررہا ہے، یہ فتنہ دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے، تین کیسز میں فیصلے خلاف آتے ہیں تو عمران خان سیاست سے فارغ ہو جائے گا۔

عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو ججز نے سنا اور فیصلہ کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، توہین عدالت کیس میں عمران خان کے بچنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے، توہین عدالت کیس میں کہیں نہیں لکھا مقبول لیڈر جو کہے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، عمران خان کے الفاظ بڑے واضح ہیں، عمران خان نے خاتون جج کا نام بھی پورا نہیں لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی نے معافی مانگی تھی، نہال ہاشمی نے معافی مانگنے سے پہلے کہا تھا ہمارا مقصد عدالت کی توہین کرنا نہیں تھا لیکن نہال ہاشمی کے اس مؤقف کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

خاتون جج کو دھمکی پر توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس، 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب

انہوں نے کہا کہ عمران خان خاتون جج کو جلسہ عام میں دھمکی دیتا ہے، عمران خان کا بیان خاتون جج کو کام سے روکنے کے مترادف ہے، میرے لیے عمران خان ایک فتنہ ہے جو قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ فتنہ دہشتگری سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے کو حکومتی اتحاد نے بھی سراہا ہے، ان تین کیسز میں فیصلے خلاف آتے ہیں تو عمران خان سیاست سے فارغ ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کی تقاریر سیاستدانوں والی ہیں؟ کچھ لوگوں کو عمران خان نے گمراہ کیا ہوا ہے جس سے ان کو باہر لا نا چاہیے، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ یہ ملک میں فتنہ فساد چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں