کراچی میں انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی میں انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی: انٹر بورڈ نے کل اور پرسوں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ  ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔، اطلاق تمام امتحانی مراکز پر ہو گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بلوچستان: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاری

واضح رہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں