ارشد ندیم کی حکومت سے اتھلیٹکس کیلئے علیحدہ گراونڈ بنانے کی اپیل


کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم نے حکومت سے اتھلیٹکس کے لئے علیحدہ گراونڈ بنانے کی اپیل کردی۔

لاہور میں کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنیوالے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ارشد ندیم کے اہل خانہ اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداروں نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کوچز، اتھلیٹکس فیڈریشن اور والدین کا شکریہ ادا کیا ۔

’’نوجوان محنت کریں، پھل ملے گا‘‘گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن پہنچ گئے، شاندار استقبال

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتھلیٹکس کے لئے الگ گراونڈ بنایا جائے، ہمارے پاس الگ گراونڈ نہیں ہے، سپورٹس میڈیسن کی سہولیات نہیں ہے،ہمیں معیاری سہولیات دی جائیں تو ہم نئے ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لئے دوبارہ بیرون ملک بھیجنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ پی او اے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔


متعلقہ خبریں