حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی: کراچی کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔

حکومت سندھ کابلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنےکیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن سیلاب، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد ڈویژن میں صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ملتوی کیا گیا ہے۔

کراچی ڈویژن میں حالات کاجائزہ لینے کیلئے 24 اگست کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بارشوں اورسیلاب کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے تحت حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔


متعلقہ خبریں