شہبازگل کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا


شہبازگل کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کی رہائش گاہ سے نائن ایم ایم کا غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے موبائل فونز اور سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوانے کا فیصلہ

ملزم نے دعویٰ کیا کہ پستول اس کے ملازم کا ہے۔ استفسار پر ملزم شہبازگل نا ملازم کو پیش کرسکا اور نا ہی لائسنس پیش کرسکا۔

اسلام آباد پولیس نے موبائل فون اور سیٹلائٹ فون کا بھی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ  اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔ تلاشی کے دوران پولیس کوایک پستول،سیٹلائٹ فون،موبائل،کریڈٹ کارڈز،ڈائری،یوایس بیزبھی ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان دہشتگردی سے زیادہ خطرناک فتنہ ہے، تین کیسز میں فیصلے خلاف آگئے تو سیاست سے فارغ ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت کے مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی پر نو اگست کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ۔


متعلقہ خبریں