دہشت گردی کے خاتمے سے کراچی میں کرکٹ بحال ہوئی ہے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قیام امن کے لئے بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں کراچی کے حالات بہت خراب تھے تاہم اب شہر قائد کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس بھی کم ہوا ہے۔ اب عوام خود کو اتنا غیر محفوظ نہیں سمجھتے جتنا پہلے سمجھتے تھے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، کراچی سے خوف اور دہشت گردی کے خاتمے کی وجہ سے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کراچی میں نا صرف امن بحال ہوا بلکہ عوام کے طرز زندگی میں بھی بہتری آئی کیونکہ کسی بھی جگہ کی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام پہلی شرط ہے۔


معاونت
متعلقہ خبریں