کراچی میں بارش کا تیز اسپل نہیں ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز


 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آج اور کل کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش ہو گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا تیز اسپل نہیں ہے۔شہر میں کبھی تیزاور کبھی ہلکی بارش ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ نوابشاہ،لاڑکانہ ،جیکب آباد سکھر اور خیرپور میں بارش کے تیز اسپلز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی:سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب

انہوں نے کہاہے کہ بالائی سندھ میں آج بارش کا تیزاسپل اور کل اس میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی شہر میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔


متعلقہ خبریں