کوئی شخص اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے،شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی شخص اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے۔ سیاست یہ ہے کسی کواہل اورعمران خان کو نااہل کیاجائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی شخص اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے۔13جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔رواں سال ہی الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری صورتحال سب کے سامنے ہے۔جگہ جگہ لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں ،لوگوں کے پاس میت دفنانے کے پیسے نہیں۔جن جگہوں سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

ان کا کہنا ہے کہ سیاست یہ ہے کسی کواہل اورعمران خان کو نااہل کیاجائے۔پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔پی ڈی ایم ڈوبنے والی ہے ،ش اور ن آمنے سامنے ہیں۔بظاہر الیکشن کمیشن کے خدشات پر ووٹ کا حق ختم کیاگیا۔

لندن میں اہم ملاقات کی خبروں سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ میں دبئی گیا تھا لندن گیا ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ صحافی ہو گئے ہیں۔نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی۔


متعلقہ خبریں