الیکشن کمیشن نے عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر پر جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی چیلنج

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں