پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے میزائل فائر کرنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی سپر سونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پر افسران کوسزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔

 چین کا بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعے کی  تحقیقات کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت
میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سیکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے پیچھے چھپا نہیں سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو مشترکہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے، 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کر کے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کا حادثاتی طور پر میزائل گرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دارجوہری ریاست کا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں