کورونا کے باعث مزید 6 اموات رپورٹ

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 433 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 2.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 122 کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد کی اموات ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں