عمران خان کے کاغذات نامزدگی کےخلاف فیصلہ محفوظ


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 کے ضمنی انتخاب پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ضمنی انتخاب میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے سے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور عمران خان نے دوسرے حلقے سے انتخاب لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن قانون میں ایک سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے پر کوئی پابندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مقدمہ بدنیتی پرمبنی’’، شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ اشیا 2018 میں ملیں تو کیوں ابھی تک ظاہر نہیں کیں ؟

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان استعفٰی دے چکے ہیں اور وہ اب اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ ذاتی استعمال کی اشیا الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں۔

دلائل سننے کے بعد اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا


متعلقہ خبریں