ووٹرز ڈوب گئے، منتخب نمائندے بچ گئے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ووٹرز ڈوب گئے لیکن منتخب نمائندے بچ گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا دورہ کیا جہاں ہر طرف تباہی دیکھی۔ سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندان سڑکوں پر پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے۔ سیلاب اچانک نہیں آیا بلکہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

سراج الحق نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ووٹرز ڈوب گئے اور منتخب نمائندے بچ گئے۔ ہم ہر سال 15 ملین مالیت کا پانی ضائع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں وزرا اور حکمران اپنے علاقوں سے کیوں غائب ہیں؟


متعلقہ خبریں