مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران تشدد اور فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کیا۔ اس دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں