افغانستان میں امریکی ڈرونز کی موجودگی جارحیت ہے، ذبیح اللہ مجاہد


کابل: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرونز کو جارحیت تصور کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکہ کے ڈرونز موجود ہیں اور ان ڈرونز کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ طالبان حکومت سے شئیر کرے۔ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت ایک الزام ہے جس کی تحقیقات ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور  ہم ملک میں امریکی ڈرونز کی موجودگی جارحیت تصور کرتے ہے۔


متعلقہ خبریں