دکھ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا، وفاقی وزیر

فائیو جی انٹرنیٹ لانے میں معاشی بحران اور سیاسی تبدیلی مشکلات کا سبب ہیں، امین الحق

حیدرآباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ دکھ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا، امید ہے کہ بلاول بھٹو وعدے پر جلد عمل کریں گے۔

بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج انتظامیہ سے معلومات لی ہیں، غیر معمولی بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، پورے سندھ میں تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے، پیپلزپارٹی سے ایم کیو ایم نے معاہدہ کیا تھا۔

سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی:سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ خواہش تھی کہ میئر کے اختیارات مضبوط ہوں، اس بات کا دکھ ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو وعدے پر جلد عمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں