وزیر اعظم کا ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ستاروں پر کمند ڈالی اور کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور یہ کھلاڑیوں کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ایتھلیٹس نے سبز ہلالی پرچم اور پوری قوم کا نام روشن کیا اور ملک کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنے ایتھلیٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسپورٹس بورڈ کے حکام کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید ہے ہمارے ایتھلیٹس اسی جذبے سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہم نے اقدامات کرنے ہیں کیونکہ سیلاب سے بہت سارے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے وسائل تلاش کریں گے۔


متعلقہ خبریں