شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے، سعودی فرمانروا

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت کر دی۔

ارب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے یہ ہدایات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

ٹیلی فونک رابطے میں بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر بھی کیا۔

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم

واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل یو اے ای کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں