دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر سے گفتگو

دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر سے گفتگو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 15 اگست کے بعد ہونے والی تیز بارشوں سے تقریباً تمام شہر ڈوب گئے ہیں، اس وقت ہمیں سیلاب و بارش متاثرین کے لیے دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے۔

کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب و بارش متاثرین کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جولین ہارنیس کو بتایا کہ حکومت سندھ کے پاس اسٹاک میں 86 ہزار خیمے موجود تھے جب کہ اس وقت متاثرین کے لیے ہمیں خیمے، صاف پانی، فلٹرایشن پمپس اورکھانے پینے کی اشیا درکار ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں کے دورے کریں گے اور سروے بھی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں