رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ پر ڈیرھ سال بعد بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف عدلیہ اور افسران کو دھمکانے پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف سنگین الزامات پر آئین و قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔

شہباز گل کے اغوا کا الزام جھوٹا ہے، باقاعدہ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا، رانا ثنااللہ

دوسری جانب صوبائی وزیر راجہ بشارت نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں بے قصور لوگوں کی بہت گرفتاریاں اور پیشیاں ہو گئیں، اب اصلی مقدمے میں اصلی مجرموں کی گرفتاریاں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں