سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں مزید دو دن تعطیل کا اعلان

سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں مزید دو دن تعطیل کا اعلان

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: صوبہ سندھ میں بارشوں کی صورتحال کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں و کالجوں کو مزید دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالج 26 اور 27 اگست کو بند رہیں گے۔

اس ضمن میں محکمہ اسکولز و کالجز ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر سے گفتگو

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 24 اور 25 اگست کو صوبہ سندھ میں بارشوں کی پیشن گوئی کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی اسکول و کالج کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں