سکھر: اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

سکھر: اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

سکھر: دریائے سندھ میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ سات لاکھ کیوسک سے تجاوز کرسکتا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فلڈ الرٹ  جاری کردیا ہے جب کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق تونسہ پر ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور گڈو و سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، مقامی انتظامیہ اس حوالے سے الرٹ ہے اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں